یوٹیلیٹی سٹورزپر5ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز

یوٹیلیٹی سٹورزپر5ارب کے رمضان ریلیف پیکیج کا آغاز

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)یوٹیلیٹی سٹورزپر5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا آغازہوگیا ،یوٹیلیٹی سٹورپرعیدالفطر تک آٹا،چینی اورگھی سمیت 19بنیادی اشیاء پرسبسڈی دی جائے گی۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کے مستحقین کو10کلوآٹا400روپے ،چینی 70روپے فی کلوملے گی جبکہ ٹارگٹڈ سبسڈی کے تحت گھی 300روپے فی کلو میں فراہم کیا جائے گا۔حکام نے بتایا کہ جنرل سبسڈی میں آٹے کا 10کلوتھیلا 648روپے ،چینی91روپے کلومیں میسرہوگی،گھی فی کلو 490روپے میں دستیاب ہوگا،یوٹیلیٹی سٹورز پرسفید چنے اورچاول پر20روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی،بیسن پر 50 روپے ،چائے پر100روپے کلو،کھجور پر50روپے سبسڈی دی جائے گی، دودھ پر30روپے فی لٹر،مشروبات پر30روپے فی بوتل اور مصالحہ جات پر بھی 10فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں