خانیوال میں مفت آٹا کے 1 لاکھ 60 ہزار تھیلے تقسیم

خانیوال میں مفت آٹا کے 1 لاکھ 60 ہزار تھیلے تقسیم

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خانیوال وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ خانیوال میں مفت آٹا کے 1 لاکھ 60 ہزار تھیلے فراہم کر دئیے ہیں ۔

حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کی معائنے کا سلسلہ تیز کردیا ہے ۔انہوں نے آٹا پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے 22 مفت آٹا پوائنٹس پر بہترین انتظامات سے رش پر کنٹرول کرلیا ہے -انہوں نے شبیر سٹیڈیم،لائیوسٹاک دفتر اور جہانیاں پوائنٹ پر سپلائی چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے آٹا پوائنٹس پر سہولیات کا جائزہ لیا اور شہریوں سے مفت آٹے کی دستیابی کے بارے میں استفسار کیا-ان کا کہنا تھا کہ رش کے پیش نظر شبیر سٹیڈیم خانیوال میں بھی پوائنٹ بنادیا گیا ہے ۔ انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش ہیں مگر مزید بہتری لائی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں