پٹرولنگ پولیس ،چیکنگ کی آڑمیں بوگس رسیدوں پر چالانکا انکشاف

مونڈکا(نامہ نگار)پٹرولنگ پولیس کی جانب سے چیکنگ کی آڑمیں ڈرائیوروں کوہراساں کرنے اور بوگس رسیدوں پر چالان کاٹ کربھاری جرمانے وصول کئے جانے کاانکشاف ہوا ہے ۔۔
۔تفصیل کے مطابق پٹرولنگ پولیس لوگوں کے لئے دردسر بن گئی۔ مظفرگڑھ کے دیہی علاقوں میں قائم پٹرولنگ چوکیوں کے اہلکار بھٹوں سے لوڈ ہوکرآنے والی اینٹوں کی ٹرالیوں سے روزانہ کاغذات نامکمل ہونے کابہانہ بناکرہزاروں روپے کاچالان کرکے بوگس رسیدیں تھمادیتے ہیں یاپھر موقع پرجرمانہ وصول کرلیتے ہیں۔ چوک قریشی،جتوئی روڈ سے گزرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے مالکان سے میرحاجی اور ہیڈبکائنی چوکی کے اہلکار منتھلی وصول کرتے ہیں ،منتھلی نہ دینے والے ٹرانسپوٹرزکی گاڑیاں بند کردی جاتی ہیں ۔شہریوں محمدعقیل،نویدعباس، ساجدجاوید، نذیر،فضل ، محمد ظفر،محمدرمضان ودیگرنے پولیس حکام سے پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔