غیرقانونی ادویات بیچنے کا کیس ،2فارمیسی مالکان کو سزا

غیرقانونی ادویات بیچنے کا کیس ،2فارمیسی مالکان کو سزا

ملتان (کورٹ رپورٹر)ڈرگ کورٹ ملتان نے ملزموں ذوالفقار علی اور غلام عباس مالکان حاجی برادرز فارمیسی ٹاٹے پور ملتان کو آن رجسٹرڑ ادویات، فزیشن سیمپلز، بغیر ریکارڈ نارکوٹکس ادویات۔۔۔

 اور بغیر انلسٹمنٹ اودویات کی فروخت کا جرم ثابت ہونے پر3،3سال قید کی سزا اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی ۔مذکورہ کیس 2 مئی 2019 کو عثمان غنی سلمانی نے بحیثیت ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر شاہ رکن عالم ٹاؤن ملتان رپورٹ کیا تھا۔سزاسنائے جانے کے بعد پولیس نے مجرموں کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں