پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے 82لاکھ 80 ہزار جاری

پولیس ملازمین اور ان کے  اہلخانہ کے علاج معالجے  کیلئے 82لاکھ 80 ہزار جاری

ملتان( کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مختلف اضلاع کے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے 82 لاکھ 80 ہزار روپے جاری کر دئیے ۔

 اے ایس آئی بشیر احمد کو اہلیہ کے گردوں کے علاج کیلئے ایک لاکھ، لیڈی کانسٹیبل شانزہ صفدر کو بیٹی کے پاؤں کے علاج کیلئے ایک لاکھ دئیے گئے ۔ کانسٹیبل انعام اللہ کو بیٹے کے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے 10 لاکھ دئیے گئے ،کانسٹیبل کامران اقبال کو بیٹے کی کوکلیئر امپلانٹ سرجری کیلئے 18 لاکھ 30 ہزارکی امداد دی گئی جبکہکانسٹیبل سمرین خاتون کو سپائنل اور نیورو علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے ۔کانسٹیبل فرحان علی کو بیٹی کے جدید آلہ سماعت کیلئے 18 لاکھ 30 ہزارفراہم کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں