ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ دیکر لوٹنے والا ملزم گرفتار
ملتان(خبرنگارخصوصی)ریلوے ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں دے کر لوٹنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم عقیل بلال کو تھانہ ریلویز پولیس بہاول پور میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔
ملزم عقیل بلال نے 19اپریل کو علامہ اقبال ایکسپریس میں دو مسافروں کو نشہ آور چیز دے کر ان کے موبائل اور نقدی لے کر فرار ہوگیا تھا۔ملزم عقیل بلال کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔عقیل بلال کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے اس سے دو موبائل فون برآمد کر لئے گئے ۔ایس پی پاکستان ریلویز پولیس ملتان ڈویژن شاہد نوازنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریلوے پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایس پی شاہد نواز نے ایس ایچ او ریلوے تھانہ بہاولپور شفاقت علی شاہ اور اس کی ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا۔