ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا انتہائی ضروری :آصف حسین

ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا انتہائی ضروری :آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے ۔

سموگ کی روک تھام کیلئے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہوں ۔ انہوں نے ضلعی انسداد سموگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے کوشاں ہے جس کے لئے صنعتی یونٹس اور دیگر اداروں کا تعاون ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ آلودگی کا باعث بننے والے صنعتی یونٹس اور دیگر عوامل پر قابو پانے کے لئے ادارے اپنی ذمہ داری پوری کریں اور حکومت کی ہدایت کے مطابق انسدادِ سموگ کے حوالے سے نہ صرف آگاہی مہم چلائی جائے بلکہ اس سلسلہ میں تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈپٹی کمشنر آصف حسین شاہ نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو فصلوں کی باقیات کو ہر گز آگ نہ لگانے کی آگاہی دے ۔ محکمہ لیبر اور ماحولیات تمام بھٹہ خشت کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرائیں۔ فیکٹریوں میں ای سی ایس لگانے کے لئے فیکٹری مالکان کو سختی سے پابند کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں