ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں نرسز کی جزوی ہڑتال ،احتجاج

ٹی ایچ کیو ہسپتال جہانیاں میں نرسز کی جزوی ہڑتال ،احتجاج

جہانیاں(نامہ نگار)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں میں نرسوں نے جزوی ہڑتال کی اور احتجاج کیا، ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں کی نرسز کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے غیر متعلقہ اشخاص کی طرف سے ہسپتال کے معاملات میں بے جا مداخلت اور نرسز کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے بے ہودہ الزامات لگائے جا رہے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ہسپتال کی تمام نرسز سٹاف کے کسی سے کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔نرسوں کے مابین انتشار کی فضا قائم کی جا رہی ہے ، اسی سلسلہ میں احتجاج ریکارڈ کروایاگیا ہے ۔ اگر نرسز کے مابین اختلافات پیدا کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو نرسز پنجاب کی سطح پر کام چھوڑ ہڑتال کریں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں