ڈیراور فورٹ پر نیشنل پارک بنانے کیلئے پی سی ون تیار

 ڈیراور فورٹ پر نیشنل پارک بنانے کیلئے پی سی ون تیار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) چولستان کے قلعہ ڈیراور کی حدود میں گھروں اور دکانوں کی تعمیر روکنے کیلئے ڈیراور فورٹ پر نیشنل پارک بنانے کیلئے پی سی ون تیار ، 50کروڑ کی لاگت سے شاہی عید گاہ اور مسجد کی تزئین وآرائش بھی کی جائیگی۔

قلعہ ڈیراور کو بادشاہ رائے ججہ نے 909میں تعمیر کرایا تاہم نواب صادق کے انتقال سے قلعہ کی ملکیت عباسی خاندان کے مابین مسئلہ بن گئی جس کی وجہ سے اسکی خستہ حالی میں بھی مزید اضافہ ہو گیا اور موجودہ صورتحال میں حکومت نے کروڑوں روپے کے فنڈزسے قلعے کی صورتحال کا فی حدتک بہتر کر دی ہے اور موجودہ صورتحال میں قلعہ ڈیراور کو نیشنل پارک بنانے کیلئے پی سی ون تیار کر لیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ( ر) ثاقب ظفر نے روزنامہ دنیا کو بتایا کہ قلعہ ڈیراور ثقافتی ورثہ ہے اورچولستان جیپ ریلی کے باعث ہر سال سیاحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد قلعہ ڈیراور کی سیر کرتی ہے اسی لیے نیشنل پارک بنانے کا پی سی ون تیار کر لیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں