بہاول پور سے ملتان تک موٹروے کی تجویز

بہاول  پور  سے  ملتان تک  موٹروے  کی  تجویز

ملتان ( نعمان خان بابر سے ) کمشنر بہاول پور ڈاکٹر احتشام انور نے روزنامہ د نیا سے گفتگوکتے ہوئے کہا ہے کہ بہاول پور سے ملتان تک موٹر وے بنانے کیلئے تجویز تیار کرلی گئی ہے۔۔۔

56ارب کی لاگت سے 83کلومیٹر کی موٹر وے سے مسافت کم ہونے کیساتھ ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا ، عملی جامہ پہنانے کی کاوشیں تیز کر دی ہیں ، موٹروے بنانے کے حوالے سے تجویز کمشنر بہاولپور ڈاکٹر احتشام انور نے تیار کی ہے جس پر 56ارب روپے لاگت آئے گی اس حوالے سے احتشام انور نے بتایا کہ موٹر بننے سے مابین معاشی سرگرمیاں مزید بڑھیں گی جس سے ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہو گا انہوں نے کہا کہ بہاول پو ر کو موٹروے کے حوالے سے نظر انداز کرنا زیادتی تھی جس سے خطہ ترقی کے حوالے سے کافی حدتک پیچھے رہ گیا لیکن منصوبے کی منظوری اور فنڈز میسر آتے ہی موٹر وے کو جلد ازجلد مکمل کر لیں گے ۔بہا ول پور کو موٹر نہ دینے پر سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مظاہروں کا سلسلہ تا حال جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں