شدیدبارشوں سے ہزاروں ایکڑآم کے باغات کو نقصان

شدیدبارشوں سے ہزاروں ایکڑآم کے باغات کو نقصان

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادوسمیت جنوبی پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں،تیز آندھی اورژالہ باری کے باعث ہزاروں ایکڑ رقبہ پر آم کے باغات کو شدیدنقصان ، فی ایکڑاوسط میں کمی کے اندیشہ کے باعث باغبان اور بیوپاری دونوں پریشان ہیں،آم کی قیمت میں بھی کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے ۔

تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو سمیت جنوبی پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں ، تیز آندھی اور ژالہ باری سے آموں کے باغات کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے رواں سیزن میں آم کی پیداوار میں کئی گنا کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ،آم جو کہ تیار ہوکر پکنے کے مراحل میں تھا تاہم ژالہ باری اور تیز آندھی نے درختوں کو بری طرح متاثر کیا جبکہ تا حال گرمی زیادہ نہ ہونے پر آم میں مٹھاس بھی کم ہے ،ادھر بوقت بورفروٹ فلائی اور دیگر بیماریوں نے بھی آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچایاتھاجس سے پیداوار میں کمی کا اندیشہ ظاہر کیاجارہا تھا لیکن آندھی ، ژالہ باری اور تیز بارش نے رہی سہی کسر پوری کر دی جبکہ منڈی میں آم کی فی کلو قیمت 90 روپے سے 100 روپے تک ہو گئی ہے ۔آڑھتیوں کا کہنا ہے تھا انہوں نے بیشتر باغ 2سال کیلئے ٹھیکہ پر لئے ہوئے تھے تاہم رواں سال ان پر پھل انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں