زندگی بچانے والی ادویات غائب، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

 زندگی بچانے والی ادویات غائب، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

دھنوٹ (نامہ نگار)ملک بھر میں ادویات بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں بے پناہ اضافہ،انسانی زندگی بچانے والے ادویات مارکیٹ سے غائب ہوگئیں،سٹاک مافیا نے انسانی زندگیاں داؤ پرلگادیں، ادویات غائب کرکے کئی گنا زائد قیمتیں وصول کرنا معمول بن چکا ہے ۔۔۔۔

میڈیسن مارکیٹ میں بلڈ پریشر ،مرگی ،سانس میں دشواری ،شوگرکی انسولین اور بچوں کی بیماری فیٹس سے بچاؤ کی ادویات نایاب ہوگئی ہیں۔بچوں کے لیے فارمولا ملک بھی کئی گنا مہنگا دستیاب ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں