یوٹرن اور الزام خان کی فتنوں پر مبنی سیاست دفن:نادر علی

یوٹرن اور الزام خان کی فتنوں پر مبنی سیاست دفن:نادر علی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )سابق چیئرمین بلدیہ وہاڑی اور مسلم لیگ ن کے رہنمانادر علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینکڑوں رہنماؤں نے نئی پارٹی میں شمولیت کرکے یوٹرن اور الزام خان کی فتنوں پر مبنی سیاست دفن کردی ہے ۔

حکومت نے موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں اچھا بجٹ پیش کیا ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے پاکستان آنے کے بعد عوام کی اکثریت کا مسلم لیگ ن سے دوبارہ جڑنا نوشتہ دیوار ہے ۔مشکل ترین موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں اچھا بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ کی صلاحیتوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں