ڈی سی کا اہلیہ کے ہمراہ اپوا ملتان کا دورہ، ایم او یو پر دستخط

ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈپٹی کمشنر ملتان کا اہلیہ کے ہمراہ اپوا ملتان کا دورہ، ایم او یو پر دستخط کئے ۔
اپوا بنیادی تعلیم کے فروغ کے لیے پرائمری سکول کا اجرا کرے گا،سنٹر میں تین کمرے مختص کردئیے جہاں 84 طلبا تعلیم حاصل کریں گے اور دو خاتون اساتذہ خدمات سرانجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے اپوا ملتان کی خدمات کو سراہتے ہوئے سکول کے اجرا کو بھی اہم قدم قرار دیا اور اپوا ممبران، انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اپوا سے مستفید ہو کر بچیاں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گی اور خودمختار ہو کر معاشی استحکام میں اپنا کردار ادا کریں گی۔معاہدے پر ڈپٹی کمشنر اور اپوا کی وائس چیئرپرسن فرح فیصل اورجنرل سیکرٹری نازیہ یاسرنے دستخط کئے ۔ وائس چیئرپرسن اپوافرح فیصل، جنرل سیکرٹری نازیہ یاسر نے جاری کوکنگ، مصوری، کمپیوٹر، ووکیشنل اور بیوٹیشن کلاسز بارے آگاہ کیا۔