وائس چانسلر کا ڈینگی وارڈ کا دورہ ، رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت

وائس چانسلر کا ڈینگی وارڈ کا دورہ ، رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت

ملتان (لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر الطاف احمد نے ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا ۔۔

طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور کسی بھی ممکنہ اضافے کی صورت میں پیشگی انتظامات اور عوام کی آگاہی کے لیے رابطہ مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی انچارج ڈینگی وارڈ ڈاکٹر عواد نور نے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کو ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے دستیاب تمام تر سہولیات بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ایڈمن رجسٹرار ڈینگی وارڈ ڈاکٹر معظم سمیت سینئر نرسنگ سٹاف بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہمراہ موجود تھا ،پروفیسر ڈاکٹر الطاف نے ڈینگی کیسز کے ممکنہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے عوام کو ڈینگی کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے رابطہ مہم کو تیز کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں