353بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہوسکے، مالکان کو نوٹس

353بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہوسکے، مالکان کو نوٹس

ملتان (زینب گردیزی سے ) ملتان میں 353بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ ہو سکے ، مالکان کو بند کرنے کیلئے نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔۔

جس پر مالکان نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانی ٹیکنالوجی سے نئی ٹیکنالوجی پر شفٹ ہونے پر بہت خرچہ آئے گا حکومت کو قرضہ فراہم کرے انہوں نے کہا کہ بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے 1ارب 61کروڑ 60 لاکھ درکار ہیں ، ملتان میں صرف 6بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہو سکے ہیں محکمہ ماحولیات نے 353 بھٹہ مالکان کو بھٹے بند کرنے کے نوٹس دے دئے ہیں محکمہ ماحولیات کا موقف ہے کہ بھٹہ مالکان کو آسان شرائط پر قرض کی فراہمی کے ٹی او آرز بنا کر حکومت کو بھیج دئے گئے ہیں جس کے حوالے سے تاحال پیش رفت نہیں ہوسکی۔دوسری جانب بھٹہ مالکان نے بھی خود ساختہ طور پر اینٹوں کی ٹرالی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے ۔ اول اینٹوں کی ٹرالی 35000 جبکہ دوم کی کھنگری اور سوم درجے کی زنجیری اینٹ کی ٹرالی 25000 روپے ہوگئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں