خاتون کاقاتل 48گھنٹے بعد گرفتار، ملزم مقتولہ کا بھانجا نکلا

خاتون کاقاتل 48گھنٹے بعد گرفتار، ملزم مقتولہ کا بھانجا نکلا

خانیوال، میاں چنوں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)تھانہ تلمبہ پولیس نے اندھے قتل کی واردات میں فائر کرکے مقتولہ کبریٰ بی بی کوقتل کرنے والا سفاک ملزم بلال کو48گھنٹے کے اندراندر ٹریس کرکے گرفتارکرلیا۔۔۔

ملزم مقتولہ کا حقیقی بھانجا نکلا، آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزم نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کرلیا۔ڈی پی او کے مطابق سائل منظور حسین سکنہ چک نمبر 776نے تھانہ تلمبہ میں درخواست دی کہ اسکی کی ہمشیرہ کبریٰ بی بی چاہ باغ والا تلمبہ میں رہائش پذیر تھی،رات کے وقت ملزموں نے دروازاہ کھٹکھٹایا،کبریٰ بی بی نے جوں ہی دروازہ کھولاملزموں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ملزم بلال نے اعتراف کیا کہ اس نے ذاتی رنجش پر ممانی کو قتل کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں