حادثات کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کریں، آصف حسین

 حادثات کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کریں، آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی زیر صدارت روڈ ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا کہ ضلع بھر میں روڈ حادثات کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات کریں ۔۔۔

 شاہراہوں پر ٹریفک قوانین سے متعلق سائن بورڈز نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور ان فٹ گاڑیوں کو نہ چلنے دیں ،موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ پہننے کا پابند بنائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کئے جائیں ۔دریں اثناڈپٹی کمشنر نے لڈن کے سیوریج، ڈسپوزل اور سڑکوں کے مسائل کے حل کے سلسلہ میں اجلاس میں افسروں کو ہدایت دی کہ عوام کو درپیش دیرینہ مسائل کے حل کو ترجیح دیں اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں جس میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنانا پہلی ترجیح ہے ، شہریوں کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کا ر لائے جائیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں