چنگ چی رکشہ یونٹس کیخلاف کریک ڈائون ،5سربمہر

چنگ چی رکشہ یونٹس کیخلاف کریک ڈائون ،5سربمہر

ملتان ( لیڈی رپورٹر )حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے حادثات کا باعث بننے والے چنگ چی رکشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کا اغاز کر دیا ہے ۔

سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار کی سربراہی میں خصوصی ٹاسک فورس نے شہر بھر میں چنگ چی رکشوں کی غیر قانونی باڈی بنانے والے پلانٹس اور ورکشاپس کی چیکنگ کی اور 5 سے زائد پلانٹس کو سربمہر کر دیا۔سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے چنگ چی رکشوں کے خلاف کارروائی کر کے قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا ٹاسک دیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائر رضوان قدیر کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے خصوصی آپریشن کا اغاز کیا ہے اور نو عمر ڈرائیورز سمیت غیر قانونی باڈی بنانے والے رکشوں کو بھی روکا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں