ٹھٹھہ صادق آباد میں دو روز میں تین موٹر سائیکل چوری

 ٹھٹھہ صادق آباد میں دو روز میں تین موٹر سائیکل چوری

جہانیاں(نامہ نگار)تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں موٹر سائیکل چور گروہ سرگرم،دو روز کے دوران تین نئے موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے ۔۔۔

پولیس گروہ کا سراغ لگانے میں ناکام۔ تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں موٹر سائیکل چرانے والا گروہ سرگرم ہو چکا ہے ،دو روز کے دوران تین نئی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں،چک 132دس آر میں نذر دین خان کی مسجد کے باہر، بینک ملازم چک135دس آر قدیم کے رہائشی علیم کی گھر کے باہر، چک 137دس آر کے رانا محمد عمران کی موٹر سائیکل مسجد کے باہر سے چوری کرلی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں