ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،صفائی آپریشن کیلئے ناکارہ مشینری فعال کرنے کا فیصلہ

ویسٹ مینجمنٹ  کمپنی،صفائی  آپریشن  کیلئے  ناکارہ  مشینری  فعال  کرنے  کا  فیصلہ

ملتان(خبرنگارخصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے کہا ہے ،انسداد سموگ مہم کے حوالے سے صفائی آپریشن جاری ہے ، ناکارہ مشینری ،کنٹینرز اور گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر آن روڈ کیا جارہا ہے۔۔۔

عوامی مفاد میں تمام علاقوں کی صفائی پر یکساں فوکس ہے ،فیلڈ عملے کو حفاظتی کٹس اور صفائی کے آلات فراہم کئے گئے ہیں۔دریں اثنا اس سلسلے میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام گزشتہ روز سموگ کے خلاف آگاہی ریلی نکالی گئی،اندرون شہر اور دولت گیٹ سے ہوتی ہوئی ریلی چوک گھنٹہ گھر پر اختتام پذیر ہوئی اس دوران شہریوں کو صفائی اور سموگ کے تدارک کے حوالے سے پمفلٹ اور بینرز کے ذریعے آگاہی دی گئی۔دوسری طرف قاسم بیلہ میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا اور بھاری مشینری کے ذریعے کوڑا کرکٹ اور ملبہ کی صفائی کی گئی، اس دوران قاسم بیلہ روڈ پر برساتی نالوں اور سیوریج نالوں سے بھی گندگی کو صاف کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں