مونڈکا :مزاحمت پر فائرنگ ، ایک ڈاکو پکڑا گیا ، دوسرا فرار

مونڈکا :مزاحمت پر فائرنگ ، ایک ڈاکو پکڑا گیا ، دوسرا فرار

مونڈکا ( نامہ نگار ) خان گڑھ بائی پاس روڈ پر دو ڈاکوؤں کی فائرنگ، مزاحمت پر ایک ڈاکو پکڑا گیا دوسرا فرار ہو گیا۔۔۔

سجاد شیخ خان گڑھ بائی پاس پل فاروق آباد کے قریب صبح سویرے بھٹہ خشت پر کام کیلئے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے اسے روک لیا مزاحمت پر ہاتھا پائی ہو گئی اور ڈاکوؤں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی اسی اثناء میں دیگر لوگ جمع ہو گئے اور ایک ڈاکو کو پکڑ لیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ۔ شہریوں نے پکڑے ہوئے ڈاکو کی درگت کے بعد خان گڑھ پولیس کے حوالے کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں