مشکوک رجسٹریوں کا موقع چیک کیا جائے گا، جہانگیر ٹانگرہ

مشکوک رجسٹریوں کا موقع چیک کیا جائے گا، جہانگیر ٹانگرہ

شجاع آباد(نامہ نگار) تحصیلدار شجاع آباد جہانگیر ٹانگرہ نے کہا ہے کہ تحصیل میں رجسٹریاں اور انتقالات گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق کی جارہی ہیں، مشکوک رجسٹریوں کا موقع چیک کیا جائے گا۔

رجسٹریوں اور انتقالات کے مقررہ ٹیکسز سمیت ایف بی آر اور 7-E کے ٹیکسز بھی سرکار کے خزانے میں جمع کرائے جا رہے ہیں۔جہانگیر ٹانگرہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحصیل شجاع آباد میں رجسٹری اور انتقالات میں کسی بھی کمرشل اراضی کو سکنی یا سکنی اراضی کو زرعی ظاہر کیا گیا ہے اور نہ کبھی آئندہ کیا جائے گا،اس قسم کی مشکوک رجسٹریوں کو پاس نہیں کیا گیا ہے بلکہ ان کا موقع چیک کیا جائے گا،کمرشل، زرعی اور سکنی اراضی سمیت تعمیر شدہ اراضی کی رجسٹریوں اور انتقالات کے مقررہ ٹیکسز سمیت ایف بی آر اور 7-E کے ٹیکسز بھی سرکار کے خزانے میں جمع کرائے جا رہے ہیں، اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے دفتر کے دروازے صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک سائلین کے لئے کھلے ہیں۔ کسی بھی شکا یت کی صورت میں سائلین براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں