باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم کی تحقیقات کرائی جائیں، کسان اتحاد

باردانہ کی غیر منصفانہ تقسیم کی تحقیقات کرائی جائیں، کسان اتحاد

مظفر گڑھ (سٹی رپورٹر)آل پاکستان کسان اتحاد نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے پاسکو افسروں کے خلاف بار دانہ کی غیر منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں کو بار دانہ دینے کے بجائے مڈل مین کو فروخت کرنے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ۔

 اس سلسلے میں رانا محمد ظفر طاہر مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان کسان اتحاد نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ موجودہ گندم بحران جو اہم مسئلہ بنا ہوا ہے ،اس کا اہم ذمہ دار پا سکو عملہ ہے ، باردانہ کسان کو دینے کے بجائے آڑھتی اورمڈل مین کو فی بوری 600سے 700روپے میں فروخت کیا جس کی وجہ سے کسان کو گندم 1000 فی من کم قیمت پر فروخت کرنا پڑی ہے اورمجموعی طور پرکسان کو تقریباً 1500 ارب کا نقصان ہوا ، آڑھتیوں نے کئی سو ارب روپے کی ناجائز کمائی کی افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے نوکری سے برخاست اور کرپشن کا پیسہ لیکر ملکی خزانے میں جمع کرایا جائے ،ہمارے پاس تمام تر ثبوت موجود ہیں جو انکوائری میں پیش کر دیئے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں