بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے پرایس آئی معطل ،انکوائری کا حکم

بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے پرایس آئی معطل ،انکوائری کا حکم

لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈی پی او نے شہری کی درخواست پر بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے ،خواتین سے بدتمیزی اور توڑ پھوڑ کرنے والے سب انسپکٹر کو معطل کرتے ہوئے ڈی ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا ۔

تفصیل کے مطابق موضع ڈانوراں کے رہائشی ارشد حسین نے اپنے والد محمد یار ڈانورکے ہمراہ منگل کے روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرے دو بھائی دبئی میں کام کرتے ہیں اور ایک چھوٹا بھائی پنجاب پولیس کا ملازم ہے ۔بیس مئی کو دن دو بجے پولیس سب انسپکٹر آ صف بھٹہ تین اہلکاروں ،ایک رضا کار اور تین نامعلوم نقاب پوش افراد کے ہمراہ ہمارے گھر میں بغیر سرچ وارنٹ داخل ہو گئے اور کہا کہ ہم اسلحہ کی تلاشی لینے آئے ہیں،ہم نے کہا کہ ہمارے گھر کوئی اسلحہ نہیں ہے جس پر وہ غصے میں آگیا اور زبردستی گھر میں داخل ہو کر مہمانوں اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی اورتوڑ پھوڑ کی، پورے گھر کی تلاشی لینے کے بعد جب اسلحہ برآمد نہ ہوا توگھر سے 15ہزار روپے نقدی اٹھا کر لے گئے ،ہمارے پاس تمام ثبوت موجود ہیں، امید ہے ڈی ایس پی صدر سرکل مہر اسحاق سیال ہمیں انصاف دلائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں