سوئی ناردرن کا گرینڈ آپریشن،درجنوں گیس چور پکڑے گئے،کنکشن منقطع

سوئی ناردرن  کا  گرینڈ  آپریشن،درجنوں  گیس  چور  پکڑے  گئے،کنکشن  منقطع

ملتان(خصوصی رپورٹر)سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان کا 68 صارفین کے خلاف ایکشن، چار میٹر منقطع چونسٹھ ایکسٹینشن ریموو کردی گئیں تفصیل کے مطابق سوئی گیس ٹاسک فورس ملتان نے مزید چار صارفین کے میٹر منقطع کر دیئے ۔

چوروں کے خلاف گھیرا تنگ۔ ایک صارف گلذیب کالونی میں گھریلو میٹر کو کمرشل مقاصد کے لئے استعمال کررہا تھا اسکا میٹر منقطع کردیا گیا۔ دوسرے کیس میں ایک صارف کمپریسر مشین لگا کر گیس کھینچنے میں ملوث پایا گیا جس کا میٹر منقطع کرکے کمپریسر مشین بھی قبضہ میں لے لی گئی۔ تیسرے کیس میں ایک صارف نے پہلے خودساختہ میٹر تبدیل کیا اور پھر میٹر کو ریورس بھی کیا۔ اسکا میٹر منقطع کردیا گیا۔ تیسرے کیس میں ایک صارف کو نان بلنگ پر پایا گیا۔ اسکا میٹر اور رائزر بھی قبضہ میں لے لیا گیا۔ اسکے علاوہ میاں چنوں میں ایک صارف کا میٹر ریورس ہونے کی بنا پر تبدیل کرکے لیبارٹری بھجوا دیا گیا اور میاں چنوں میں ہی بلنگ رپورٹ پر موجود پچاس سے زائد صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ٔ شجاع آباد میں میٹر ریورس کی بنا پر ایک میٹر جو تبدیل کروایا گیا اور دس صارفین کی ایکسٹینشن اتروائی گئیں۔ ملتان میں چار صارفین کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ گزشتہ ہفتہ میں منقطع شدہ صارفین کے میٹر لیبارٹری رپورٹ میں ٹیمپر آنے کے بعد لاکھوں روپے جرمانہ کے بل جاری کردئیے ۔ ٹاسک فورس نے تمام بل حاصل کرکے ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم کے سپرد کر دیئے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں