جیولری برآمد کرنے کے لائسنس جاری کئے جائیں:محمد اقبال

جیولری برآمد کرنے کے لائسنس جاری کئے جائیں:محمد اقبال

ملتان (لیڈی رپورٹر)ورلڈ کیاں جیولرز یونین کی سالانہ تقریب کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب بھر سے زرگرز نے بھر پور شرکت کی ۔

اس موقع یونین کے بانی چیئرمین محمد اقبال لندن والے نے دیگر بانی اراکان کے کے ساتھ ملکر پروگرام کو ترتیب دیا ۔پنجاب کے مختلف آئے وفود نے اپنے اپنے علاقوں میں جیولرز کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ جیولرز کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ انہیں ہر قسم کا تحفظ دیا جیولری کو ایکسپورٹ کرنے کے باقاعدہ لائسنس جاری کئے جائیں کیونکہ پاکستان جیولری کے منفرد ڈیزائن دُنیا بھر میں پسند کئے جاتے ہیں اسی طرح سونے کی درآمد بھی کھولی جائے تاکہ پاکستان کے زرِ مبادلہ میں اضافہ ہوسکے اس طرح آئی ایم ایف سے بھی چھٹکارہ حاصل ہوجائے گا۔ چیئرمین یونین محمد اقبال کے علاوہ مقررین نے کہا کہ اس یونین کے کا قیام کا مقصد آپس میں مل بیٹھنا اور ہمارے غریب زرگرز کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے علاوہ بچیوں کی شادیاں کروانا اور اپنے اپنے علاقوں میں پینے کا صاف پانی مہیا کرنا ہے ۔اس موقع پر یونین کے عہدے داروں کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ۔ جن میں صدر رانا ادریس ،جنرل سیکرٹری رانا فرزند علی،نائب صدر رانا محمد شفیق نائب صدر رانا سہیل،سینئر نائب صدر زاہد مختار جوائنٹ سیکرٹری عمران عامر حسن فنانس سیکرٹری رانا محمد اقبال،لیگل ایڈوائزر رانا احمد طاہر آمین شامل ہیں ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں