ہسپتال عملہ کی غفلت، 24سالہ نوجوان جاں بحق

ہسپتال عملہ کی غفلت، 24سالہ نوجوان جاں بحق

کوٹ ادو(نامہ نگار )عید دوسرے دن ہسپتال میں 24 سالہ نوجوان جاں بحق لواحقین کا احتجاج ایمرجنسی وارڈ میں ڈیوٹی پر تعینات عملہ پر مبینہ غفلت کا الزام ۔

ڈی سی سید منور عباس بخاری کا واقعہ پر برہمی کا اظہار سی ای او ہیلتھ کو انکوائری مکمل کرنے کے احکامات تفصیلات کے مطابق محلہ بھٹیاں والا کے رہائشی 24 سالہ عدنان بھٹی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا تاہم جانبر نہ ہوسکا لواحقین نے ایمرجنسی وارڈ کے باہر لاش رکھ شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا عملہ نے تعاون نہیں کیا۔ ای سی جی کرنے سے بھی انکار کردیا غفلت کیوجہ سے نوجوان جاں بحق ہوا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری ہسپتال پہنچ گئے سی ای او ہیلتھ کو لواحقین سے رابطہ کرکے دو دن میں انکوائری مکمل کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کئے مرحوم کی ڈیڑھ سال قبل شادی ہوئی تھی 11 ماہ کی بیٹی بھی ہے ذرائع کے مطابق مرحوم نوجوان پنجاب گروپ آف کالج میں ملازمت کرتا تھا عید کے دوسرے روز اچانک طبیعت بگڑی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں