ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے پیشگی تیاریاں جاری

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے  پیشگی تیاریاں جاری

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی تیاریاں جاری ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو عبداستار خان نے ہیڈ سدھنائی اور جے بند تلمبہ کا دورہ کرکے پانی کی آمد،اخراج بارے افسران انہار سے بریفنگ لی۔انہوں نے جے بند تلمبہ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔اے ڈی سی آر نے اس موقع پر کہا کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تمام پیشگی تیاریاں مکمل ہیں۔، فلڈ بندوں پر کوئی تجاوزات قائم نہیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور لائیوسٹاک اپنے پاس ادویات کا وافر سٹاک رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں