ختم نبوت اور دشمن ختم نبوت سے آگاہ ہونا ضروری ،پروفیسر محمد عثمان

ختم نبوت اور دشمن ختم نبوت سے  آگاہ ہونا ضروری ،پروفیسر محمد عثمان

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )ختم نبوت سے اور دشمن ختم نبوت سے آگاہ ہونا ضروری ہے ، ہر دور میں جن فتنوں نے زور پکڑا ان میں سب سے بڑا فتنہ ان مرتدین کا تھا جنہوں نے حضورؐ کی ختم نبوت کا انکار کرکے ایک خود ساختہ ملعون کی پیروی شروع کردی ۔

ان خیالات کااظہار شعبہ شبان ایجوکیشنل فورم پنجاب کے صدر پروفیسر محمد عثمان نے گورنمنٹ سوشل ہائی سکول میں طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سرور کائنات ؐ کو صرف ماننا ہی نہیں بلکہ جاننا بھی ہے ،ہمیں نصاب میں موجود اسلامی تعلیمات کو سیکھنے ، سمجھنے اور آگے پہنچانے کا عزم کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں