کسانوں کا مبینہ جعلی مہریں لگا کر میپکو کو لاکھوں کا نقصان

 کسانوں کا مبینہ جعلی مہریں لگا کر میپکو کو لاکھوں کا نقصان

گگو منڈی(نامہ نگار)نواحی دیہات کے متعدد کسانوں نے مبینہ طور پر جعلی مہریں لگا کر میپکو کو لاکھوں کا چونا لگا دیا ۔۔۔

ایکسین بورے والا کی رپورٹ پر جعلسازی اور سرکاری رقم غبن کرنے کے الزام میں مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایکسین میپکو ڈویژن بورے والا رانا محمد سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ چک نمبر455۔ای بی کے کاشتکاران محمد اعظم ،نذیراحمد ،عبداﷲ اور چک نمبر 453۔ای بی کے ذولفقار کے ذمہ بجلی کے بل بشمول ماہ مئی مجموعی طور پر 1612934واجب الاداتھے لیکن مذکورہ صارفین میپکو نے اپنے اپنے بجلی کے بلوں پر جعلسازی کرتے ہوئے رقم کم کر لی اور جعلی مہریں لگا کر صرف 518000روپے بنک میں جمع کروائے اور مجموعی طور پر چاروں صارفین نے میپکو کو 1094933روپے کا نقصان پہنچایا ۔ایکسین رانا محمد سلیم نے بتایا کہ ملزموں کی جعلسازی اور رقم غبن کرنے پر ان کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں