ہیلتھ سنٹر کی ایکسرے ،ای سی جی مشینیں بند،مریض خوار

ہیلتھ سنٹر کی ایکسرے ،ای سی جی مشینیں بند،مریض خوار

گیلے وال (نامہ نگار )رورل ہیلتھ سنٹر چک 53 ایم کی ایکسرے اور ای سی جی مشینیں چھ ماہ سے فنی خرابی کے باعث بند ،مریضوں کو شدید دشواری کا سامنا ،پی ایچ ایف ، ایم سی کے ڈسٹرک منیجر متعدد بار وزٹ کر چکے ۔۔۔

 سی ای او ہیلتھ لودھراں نے کبھی مشینوں کو فعال کرنے کی ہدایت جاری نہیں کی ۔اہل علاقہ کے مطابق ای سی جی مشین کی خرابی کے باعث دو تین ماہ میں سینے میں درد کی شکایت کے ساتھ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث متعدد اموات ہو چکی ہیں ،دل کے عارضے میں مبتلا متعدد مریضوں کی بروقت تشخیص نہ ہونے کے باعث کارڈیالوجی ریفر نہیں کیا جا سکا ،ہسپتال میں موجود مریضوں اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ جہاں کروڑوں روپے کے فنڈز غیر ضروری کاموں پر خرچ کے جا رہے ہیں وہاں ان دو اہم نوعیت کی مشینوں کو فعال کرنے کے لیے انتظامیہ فوری فنڈز جاری کرے ،جان بوجھ کر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنا انتہائی افسوسناک ہے ، مسئلہ جلد حل نہ ہوا تو ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں