محرم الحرام، روٹس سے تجاوزات ختم،پیچ ورک مکمل کرنیکا حکم

 محرم الحرام، روٹس سے تجاوزات ختم،پیچ ورک مکمل کرنیکا حکم

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ عاشورہ محرم الحرام پر بہترین انتظامیہ کیلئے پرعزم ،روٹس سے تجاوزات کو فوری ختم،پیچ ورک مکمل کرنے کا حکم۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری اور ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے رات گئے اچانک کبیروالا،مخدوم پور کا دورہ کرکے جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف کی انسپکشن کی،اے ڈی سی جی اعتزاز انجم،خانیوال کبیروالا کے اسسٹنٹ کمشنرز،ایس ڈی پی اوز ہمراہ تھے ۔ڈی سی نے اسسٹنٹ کمشنرز کو روٹس سے تجاوزات فی الفور ختم اور سڑکوں پر پیچ ورک مکمل کرانے کا حکم دیا-ایس ڈی پی اوز کی جانب سے سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی-محمد علی بخاری کا اس موقع پر کہنا تھاکہ یکم محرم الحرام سے قبل تمام انتظامات مکمل کرلئے جائینگے ،حکومت پنجاب کی ہدایت پر عزائداروں کو بہترین ماحول دینگے ۔ڈی پی او کا کہنا تھاکہ پرامن ضلع خانیوال کیلئے پولیس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہے ،فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں