ہائیڈرو یونین لیبر ڈویژنل انتخابات ،راؤ شکیل چیئرمین منتخب

ہائیڈرو یونین لیبر ڈویژنل انتخابات ،راؤ شکیل چیئرمین منتخب

کہروڑ پکا (نمائندہ دنیا )ہائیڈرو یونین لیبر ڈویژنل عہدے داروں انتخاب مکمل ،راؤ شکیل ڈویژنل چیئرمین منتخب ، غلام مرتضیٰ خان بلوچ وائس چیئر مین،مجاہد خان تھہیم کو سب ڈویژنل چیئر مین منتخب کیا گیا۔

نو منتخب چیئر مین ہائیڈرویونین لیبر راؤ شکیل احمد ودیگر عہدیداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبر کے حقوق اوران کے مسائل کے حل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جائیں گے ، دوران ڈیوٹی جان کے نذرانے پیش کئے جانے جیسے افسوس ناک واقعات بھی رونما ہوئے ہیں ، لیبر کو چاہیے کہ وہ دوران ڈیوٹی تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ اس موقع پر عوامی سماجی حلقوں نے عہدے داروں کو مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں