باگڑ سرگانہ میں بھی مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر

باگڑ سرگانہ میں بھی مہنگائی سے تنگ عوام سڑکوں پر

باگڑسرگانہ(نامہ نگار)اڈا پل باگڑ سرگانہ میں بھی مہنگائی تنگ عوام سڑکوں پر نکل آئے ،بجلی ،پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج ،کسانوں،مزدوروں کی شرکت۔

تفصیل کے مطابق ملک بھر کی طرح بجلی گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے سے تنگ اور ستائے عوام اڈا پل باگڑ سرگانہ میں بھیسڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا جس میں سیاسی وابستگی سے ہٹ کرہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مجبور وبے بس افراد احتجاج کا حصہ تھے ،کسانوں ،تاجروں کے علاوہ عام مزدور دہاڑی دار غریب طبقہ نے بھر پور شرکت کر کے جان لیوا مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائی اور حکومت سے سب کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ فوری طورپر بجلی، گیس، ادویات، پٹرول، ڈیزل اورکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لا کر ریلیف دیا جائے ۔ مقررین میاں وسیم یاسر سرگانہ،میاں عبداللہ ساجد میاں حسن لیاقت،ودیگر نے خطاب میں کہا کہ حکومت کسی اور کے ایجنڈا پر کام کر رہی ہے ،غربت مکاؤ کے بجائے غریب مکاؤ موجودہ حکومت کا اہم مشن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں