پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے ،رانا خالد محمود

 پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے ،رانا خالد محمود

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پیپلز پارٹی کی ضلعی جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمان ہے جو غریب عوام کے حقوق کی خاطر ایوانوں کے اندر اور باہر اپنا بھرپور کردارا دا کررہی ہے ۔۔۔

چیئرمین بلا ول بھٹو زرداری کی قیادت میں جمہوریت کے فروغ کی جدوجہد جاری رہے گی اور غریب عوام کی فلاح وبہبود میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں ملکی استحکام وعوامی خوشحالی اور جمہوریت کی مضبوطی کادرس دیا جسے مشعل راہ بناکر ہم ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کررہے ہیں اور اس مشن کی خاطر پارٹی قیادت اور کارکنوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں