جلالپورتھانہ سٹی کی تھانہ صدر میں منتقلی،ورادتیں بڑھ گئیں

جلالپورتھانہ سٹی کی تھانہ صدر میں منتقلی،ورادتیں بڑھ گئیں

جلال پورپیروالا(نامہ نگار)تھانہ سٹی کی شہر سے باہر تھانہ صدر میں منتقلی سے شہر میں وارداتیں بڑھ گئیں،ڈاکوباپ بیٹے اور ایک شہری سے نقدی، موبائل فونز،موٹرسائیکلیں چھین کرفرار ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق تین ڈاکوؤں نے الرحمت سپر سٹور کے مالک عبداللہ اور اس کے والد حاجی عبدالمجید سے گن پوائنٹ پر 64 ہزار کی نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی ۔ اسی طرح دربار پیرقتال کے قریب 3 نقاب پوش ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ شہریوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ سٹی کو شہر میں شفٹ کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں