حسینیت آج بھی زندہ ہے اور تاابد رہے گی ،عمرفاروق بلوچ

 حسینیت آج بھی زندہ ہے اور تاابد رہے گی ،عمرفاروق بلوچ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)عوامی اتحاد کے سربراہ وسابق امیدوارحلقہ پی پی278ڈاکٹر عمرفاروق بلوچ نے کہا ہے کہ۔۔۔

 یوم عاشور حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے خاندان کی اس عظیم قربانی کی یاددلاتا ہے جو انہوں نے اپنے نانا حضور نبی کریم ؐکے دین کی سربلندی کے لیے دی ، حسینیت آج بھی زندہ ہے اور تاابد زندہ رہے گی اور بنی نوع انسان کو یہ درس دیتی رہے گی کہ ظلم وبربریت کے خلاف جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دن ہمیں اس عظیم قربانی کی یاد دلاتے ہیں جو خانوادہ رسول ؐنے دین اسلام کی سربلندی کے لیے دی، ہمیں اپنی روز مرہ زندگی کا یہ معمول بنا لینا چاہیئے کہ ہم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کی اس عظیم قربانی کو یاد کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کواس طرح ڈھالیں کہ ہم ہر وقت حق اور سچ کیلئے کھڑے ہوں اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں اور یہی ہم سب کی دنیا و آخرت میں کامیابی کی ضمانت بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں