شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ نظر نہیں آناچاہیے :آصف حسین

 شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ نظر نہیں آناچاہیے :آصف حسین

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ شہر ی، دیہی علاقوں اور اہم شاہراہوں پر کوڑا کرکٹ ہرگز نظر نہیں آنا چاہیے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت تمام مشینری و افرادی قوت کو بہتر انداز میں بروئے کا ر لایا جائے ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیاں کے حوالے سے کسی قسم کی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے یہ ہدایات ستھرا پنجاب پروگرام سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں افسران کو ویلیج کمیٹیاں فعال رکھنے کی ہدایت کی اور افسران کو خود بھی باقاعدگی سے وزٹ کرکے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دیا اور مزید کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی نمایاں نظر آنی چاہیے تجاوزات اور وال چاکنگ کو ختم کرایا جائے سڑیٹ لائٹس فنکشنل ہونی چاہئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں