پولیس کی کارروائی، ملزم سے 10 کلو 680 گرام چرس برآمد

پولیس کی کارروائی، ملزم سے 10 کلو 680 گرام چرس برآمد

لودھراں،کہروڑ پکا(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا ) پولیس بڑی کارروائی ملزم سے 10 کلو 680 گرام منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کہروڑپکا رضوان خان نے ہمراہ ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ راو صفدر منصور پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ دھنوٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسماعیل عرف کالا کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم اسماعیل کے قبضے سے گٹو میں چھپائی گئی 10 کلو 680 گرام چرس برآمد کر لی۔خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہماری ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسماعیل عرف کالا کو گرفتار کیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں