گیس ری فلنگ کرنے والے 2دکانداروں کے خلاف مقدمات

گیس ری فلنگ کرنے والے  2دکانداروں کے خلاف مقدمات

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )سول ڈیفنس آفیسر کی کارروائی ،ایل پی جی گیس ری فلنگ کرنے والے دودکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق سول ڈیفنس آفیسر سیدہ سحرش ارشاد نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کی روک تھام کے سلسلے میں اپنی ٹیم نوید حسین واجد نواز کے ہمراہ بائی پاس پرنسیم شہزاد کی دکان کو چیک کیا جبکہ بخاری روڈ پھاٹک پر محبوب علی کی دکان کو چیک کیا جو ڈسٹری بیوٹر لائسنس ہولڈر نہ ہیں ،غیر قانونی ری فلنگ کرتے ہوئے پائے گئے جس سے آگ لگنے اور دھماکہ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے اور قیمتی جان و مال کے نقصان کا باعث بن سکتا ہے ،دونوں ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ پولیس نے سول ڈیفنس آفیسر مظفرگڑھ کی رپورٹ پر ری فلنگ کرنے والے دکانداروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں