لودھراں، پٹوار خانہ میں ذوالقرنین پٹوار ی کے دفتر کا افتتاح
لودھراں(سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر لودھراں عتیق اللہ خان نے پٹوار خانہ میں ذوالقرنین پٹوار ی کے دفتر کا افتتاح کیا ۔
افتتاح کے موقع پر نائب تحصیلدار ملک خضر حیات ،قانونگو ،پٹواریان اور نمبر داران کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں عتیق اللہ خان نے کہا کہ محکمہ مال کے پٹواری اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور آنے والے سائلوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں ، فرائض کو فرض شناسی اور دیانتداری سے سرانجام دیں، زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں اورزمینداروں کو جائز کاموں میں ریلیف فراہم کریں،آخر میں دفتر کے اندر کیک کاٹا گیا اور ملکی سالمیت تعمیر و ترقی کیلئے دعا کی گئی۔