کیمیکل ملے دودھ کی فروخت ،بچوں کی زندگیا ں داؤ پر

کیمیکل ملے دودھ کی فروخت ،بچوں کی زندگیا ں داؤ پر

گگومنڈی(نامہ نگار)کیمیکل ملے دودھ کی سرعام فروخت جاری ، شہریوں خاص کر بچوں کی زندگیاں داؤپرلگ گئیں۔

،انتظامیہ خاموش، جعلی دودھ کی فیکٹریاں کھل گئیں، روزانہ ہزاروں لٹر دودھ تیارہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق گگومنڈی اوراس کے مضافاتی چکوک میں جعلی دودھ تیارکرنے والی فیکٹریاں کھل گئی ہیں جہاں روزانہ کیمیکل کی مددسے ہزاروں لٹرجعلی دودھ تیارکرکے گگومنڈی سمیت دیگرشہروں کودودھ سپلائی کیاجارہاہے ،کیمیکل سے تیار زہریلے دودھ سے شہر ی اور باالخصوص بچے جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ انتظامیہ اس بااثرمافیاکے سامنے مکمل طورپربے بس ہے وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیکر سخت کارروائی کا حکم دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں