پی پی ایس سی،1روز میں ریکارڈ45ہزا ر امیدواروں کا امتحان

پی پی ایس سی،1روز میں ریکارڈ45ہزا ر امیدواروں کا امتحان

ملتان(خصوصی رپورٹر)پی پی ایس سی نے ایک دن میں 45ہزار امیدواروں کا امتحان لیکر نیا ریکارڈ بنادیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب پبلک سروس کمیشن نے اپنی تاریخ میں پہلی بار 45,000 سے زائد امیدواروں کے امتحانات کا کامیابی سے انعقاد کیا ۔

جس میں ڈاکٹرزکی 900 اسامیوں کا تحریری امتحان بھی شامل ہے ، جس میں17ہزارسے زائد ڈاکٹرزنے امتحان دیا ۔ امتحانات پنجاب کے 7 ریجنز میں لئے گئے ، پی پی ایس سی کے ممبران، افسر و عملے نے تمام امتحانی مراحل کو بخوبی انجام دیا۔ ترجمان کاکہنا تھا کہ الیکٹرانک ڈیوائسز کو غیر فعال کرنے کیلئے جیمرز کا استعمال کیا گیا جبکہ امیدواروں کے نتائج کیلئے آئی ٹی پر مبنی سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائے گا یہ پی پی ایس سی کی تاریخ میں پہلی بار نتائج سب سے کم وقت میں جاری کئے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں