ہائی اور سکینڈری سکولوں میں 40ہزار اساتذہ کی کمی

ہائی اور سکینڈری سکولوں میں 40ہزار اساتذہ کی کمی

ملتان(خصوصی رپورٹر) صوبہ بھر کے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں 40ہزارسینئر اساتذہ کی کمی کا سامنا ۔محکمہ سکولز نے اساتذہ کی شارٹیج پوری کرنے پر کام شروع کردیا ۔

تفصیل کے مطابق پنجاب کے ہائی سکولوں میں اساتذہ کی کمی ہوگئی جس پر نیا پلان ترتیب دے د یا گیا ۔مڈل سکولوں میں موجود 25 ہزاروں سے زائد ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہائی سکولوں میں بھیجا جائے گا،پنجاب بھر کے 28 ہزار مڈل سکولوں میں سینئر ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو بطور ہیڈ ٹیچر تعینات کیا جائے گا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 7 ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کے تبادلے ہائی سکولوں میں کردیئے گئے ،دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کے تبادلے کیے جائیں گے ۔ ہائی سکولوں میں اساتذہ کی شارٹیج کو مرحلہ وار پورا کرلیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں