روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر کا اقدام خودکشی
ملتان( کرائم رپورٹر ) روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر فیصل آباد کے شہری کا اقدام خودکشی ، تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی محمد شیراز کی بیوی شبانہ بی بی روٹھ کر اپنے والدین کے گھر جے بلاک نیوملتان رہ رہی تھی جس کو منانے کی غرض سے اس کا شوہر ملتان پہنچااور بیوی کے انکار پرخودکشی کرنے کیلئے بلیچنگ کی بوتل پی لی جسے حالت غیر ہونے پر ریسکیو1122 علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال لایا۔ جس کی حالت تشویشناک معلوم ہوئی واقعہ کی اطلاع پر شاہ رکن عالم پولیس نے تفتیش کا سلسلہ شروع کردیا ۔