ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 811چالان،18مقدمات درج

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  811چالان،18مقدمات درج

خان گڑھ(سٹی رپورٹر)ستمبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف 811 چالان ۔۔۔

 18 مقدمات درج۔انچارج پٹرولنگ پوسٹ عطاء المنعم نے ستمبر میں پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ بکائنی ڈسٹرکٹ مظفر گڑھ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ستمبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف 811 چالان کیے گئے ، غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر رکھنے والی، تیز رفتار گاڑیوں اور قانون شکن افراد کے خلاف تھانہ بیٹ میر ہزار میں 18 مقدمات کا اندراج کرایا جبکہ بذریعہ ای پولیس ایپ ایک اشتہاری کوگرفتارکیا گیا، 60 لائسنس بنائے گئے جبکہ 180 لرنر لائسنس کا اجراء کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں