سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان پر،شہری لٹنے پر مجبور
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بے لگام ہونے سے شہری لٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق خانیوال شہر بھر میں سرکاری نرخوں اور مارکیٹ میں کھلا تضاد برقرار ہے ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر نرخوں اور مارکیٹ میں کھلا ہے ۔ سرکاری نرخوں میں ادرک 600 اور لہسن 500 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں ادرک 750 اور لہسن 600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے ۔ سرکاری نرخوں سے ہٹ کر پیاز160، ٹماٹر200روپے اور ہری مرچ200 روپے کلو فروخت ہورہی ہے ۔ مٹر 300 روی، 230، کریلا ،200، شملہ مرچ 250، ٹینڈا 240، بند گو بھی 190 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے ۔ پھلوں میں سندر خوانی انگور 500 سیب 300 انار 600، آڑو 400 جاپانی پھل 300 گریپ فروٹ 100 روپے ، امرود 250 چھلی700 اور کیلے 150 روپے درجن دستیاب ہیں۔شہریو ں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کا وزٹ کریں اور ریٹ لسٹ کے مطابق شہریو ں کو اشیاء فراہم کرائیں۔