بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہوسکے ،انتظامیہ خاموش
گگومنڈی(نامہ نگار)بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہوسکے انتظامیہ کاروائی سے گریزاں،سردیوں میں آمدسے قبل ہی سموگ اورآلودگی میں اضافہ ،شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔
تفصیل کے مطابق گگومنڈی اوراس کے مضافات جملیراروڈ،شیخ فاضل روڈ،اڈاشاہ جنید،طفیل آباد ، ماناموڑ، جملیرا، اڈ ا کواٹر میں بھٹہ مالکان کی اکثریت نے اپنے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پرمنتقل نہیں کرائے جس کی وجہ سے سردیوں کی آمدسے قبل ہی سموگ اورآلودگی میں اضافہ ہوگیاہے ، زہرآلوددھویں سے مکین سانس و دیگرموذی امراض میں مبتلاہونے لگے ہیں۔ شہریوں محمدافضل، محمدآصف،میاں بلال،محبوب عالم،محمداکرم،چودھری سہیل اصغر ودیگرنے ڈپٹی کمشنروہاڑی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے