جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی بھارتی مقدار میں منشیات،اسلحہ برآمد
کہروڑپکا(نمائندہ )صدر پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کے پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس تھانہ صدر نے کارروائی کرتے ہوئے 05 ملزموں سے 02 کلو 660 گرام چرس ، 40 لٹر شراب ،01 کلاشنکوف 01 رپیٹر اور 07 گولیاں برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے ۔